متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات  میں الحسن گرین پاس کے حوالے سے اہم اپڈیٹس: پاس کی میعاد اور پی سی آر ٹیسٹ کے قواعد بارے تفصیلات جاری

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں سمیت سیاحوں کیلئے خوشخبری۔ حکام نے الحسن ایپ پر گرین پاس کی میعاد میں اضافہ کر دیا ہے۔ 28 ستمبر بروز بدھ سے گرین پاس ویکسین لگوانے والوں کے لیے گرین پاس کی معیاد 30 دن ہوگی جب وہ اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں اور اس کا نتیجہ منفی آئے۔

 

تاہم غیر ویکسین والے افراد کو پاس برقرار رکھنے کے لیے ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت اب بھی برقرار ہے۔یہ اس وقت ہوا جب ملک نے سب سے زیادہ کوویڈ حفاظتی قواعد کو آسان بنایا گیا۔

 

متحدہ عرب امارات میں اکثر عوامی مقامات اور وفاقی حکومت کے محکموں کے دفاتر میں داخلے کے لیے گرین پاس لازمی ہے۔

 

ملک کے درالحکومت ابوظہبی میں کچھ عوامی مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز، ریستوراں اور کیفے، کھیلوں کے میدان اور تفریحی سہولیات، صحت کے ریزورٹس، عجائب گھروں اور ثقافتی و تفریحی مراکز اور شاپنگ سینٹرز کے باہر کی دکانوں میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button