عالمی خبریں

فائزر کمپنی کے سی ای او دوبارہ کورونا میں مبتلا

خلیج اردو: دوا ساز امریکی کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 سالہ البرٹ بورلا کا ہفتے کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں بیماری کی ہلکی علامات تھیں۔

البرٹ بورلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی ہی اینٹی وائرل دوا سے علاج شروع کر دیا ہے، یقین ہے کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

البرٹ بورلا کورونا ویکسین کی 4 ڈوزز لے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button