خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی وزارت صحت نے موسمی زکام سے متعلق قومی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

خلیج اردو: وزارت صحت نے موسمی زکام سے متعلق آگاہی کی قومی مہم "خود کو بچائیں…اپنی کمیونٹی کی حفاظت کریں” کا باضابطہ طور پرآغاز کردیا ہے۔

اس مہم کے آغاز کا اعلان ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر، دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور ایمریٹس ہیلتھ سروسز کے تعاون سے دبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ یہ سالانہ قومی مہم دسمبر تک جاری رہے گی۔ سالانہ مہم کا مقصد کمیونٹی میں موسمی فلو کے خلاف ویکسین لگانے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا، بیماریوں سے بچاؤ، فلو کی پیچیدگیوں کو کم کرنا اور کمیونٹی کے اراکین کو ویکسین حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس کا مقصد ہیلتھ ورکرز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں بہترین عالمی طریقوں سے آگاہ کرنا بھی ہے۔ پریس کانفرنس میں پبلک ہیلتھ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر حسین عبدالرحمن الراند، اے ڈی پی ایچ سی میں امیونائزیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر بدریہ الصیحی ، شعبہ پبلک کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندا المرزوقی، ای ایچ ایس میں پبلک ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شمسہ لوتھہ اور ڈی ایچ اے میں ہیلتھ پروموشن اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہند العودھی موجود تھے۔

اس مہم میں آبادی کی اکثریت جس میں حاملہ خواتین، 50 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ ساتھ صحت کے کارکن شامل ہیں جن کو ترجیح دی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا، اخبارات اور ویب سائٹس کو موسمی فلو کی مہم کو عام کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں ٹی وی اور ریڈیو انٹرویوز بھی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button