خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پٹرول سستا ہونے سے دبئی میں ٹیکسی کے کرایوں میں کمی

خلیج اردو:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پٹرول سستا ہونے کے بعد ٹیکسی کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار عادل شاکری نے کہا ہے کہ دبئی میں ٹیکسیوں کے کرائے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یہ فیصلہ پیٹرول کے نرخوں میں کمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاکری کا کہنا ہے کہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیول اور ٹرانسپورٹ کی لاگت کو مدنظر رکھ کر ٹیکسیوں کے کرایوں میں کمی بیشی کی جاتی ہے، ٹیکسی میں ان دنوں ایک کلو میٹر کا کرایہ 2 درہم 19 فلس ہے، جو 0.22 درہم کم ہو کر ایک درہم 97 فلس ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی سواریوں کی ضروریات اور ان کے مطالبات کا ہمیشہ دھیان رکھتی ہے، ہر دو ماہ بعد ٹیکسیوں کے کرایوں پر نظرثانی کی جاتی ہے، آئندہ مرحلے کے دوران بھی مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ٹیکسیوں کے کرایوں پر نظرثانی کی جاتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button