متحدہ عرب امارات

ترکیہ کے دورے پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے آدیامان میں زلزلہ متائثرین سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے مصییبت میں گرے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

مونتاج

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہء ترکیہ۔۔۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آدیامان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی آپکے بہن بھائی ہیں. پاکستان آپکو اس مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

 

وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے ملاقات میں ان یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے پیاروں کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری دنیا ہے اپیل ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے آگیے بڑھیں.

 

وزیرِ اعظم نے آدیامان میں پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور  پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کاروائیوں کو سراہا. ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے۔پاکستان اس وقت تک 500 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیج چکا ہے. ۔آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button