خلیجی خبریں

سعودی عرب ، حکام کا اقامے و ویزے میں‌ مفت توسیع کا اعلان

خلیج  اردو –  سعودی حکام نے بیرون ملک موجود تارکین وطن کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں اور اقاموں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 1 سے 31 اگست کے دوران بیرون ملک میں موجود جن تارکین وطن کے اقامے ختم ہورہے ہیں ان میں ایک ماہ کی مفت توسیع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے یہ سہولت صرف خروج و وعودہ ویزے پر تجارتی پیشہ ہولڈرز کو دی جائے گی۔

ایسے غیرملکی جو خروج وعودہ ویزے پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ان کے اقامے موثر ہیں ان کے خروج وعودہ میں توسیع 30 ستمبر تک مفت ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم پر غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں دو مرتبہ تین ماہ کی مفت توسیع کی جا چکی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button