خلیجی خبریں

عمرہ زائرین کو اب ویزا آن لائن حاصل کرنا ہوگا

خلیج اردو: سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری نئے ضوابط کے تحت سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

وزارت حج کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج نے پی سی آرٹیسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی ہے جب کہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

نئے ضوابط میں بتایا گیا ہے کہ مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول ضروری نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button