خلیجی خبریں

شام میں زلزلے کے بعد 20 داعش دہشتگرد جیل سے فرار

خلیج اردو: فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، شام کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے بعد 20 داعشی دہشت گرد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ 2 ہزار قیدی اس جیل میں موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق داعش دہشت گرد گروہ سے تھا۔ 
ترکی کی سرحد کے قریب واقع اس جیل کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد قیدیوں نے بغاوت کردی اور جیل کے بعض حصوں پر قبضہ کرلیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس جیل میں تیرہ سو سے زیادہ داعشی قید تھے۔ 
ادھر بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے جب شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور ملبے میں دبے افراد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button