خلیجی خبریں

عید سے پہلے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے 24 افراد شہید

خلیج اردو: عید سے پہلے فلسطینیوں پراسرائیل نے قیامت ڈھادی، غزہ پر وحشیانہ بمباری کردی ،130 حملوں میں کئی رہائشی عمارتیں نشانہ بنیں،خوف سے سہمے لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے، بچے خوف سے چلاتے رہے۔

بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد24ہوگئی جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں جبکہ 180 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

حملوں میں حماس کے 15 کمانڈرز بھی مارے گئے۔فلسطینی صدرمحمودعباس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور عید کی تقریبات منسوخ کردیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جرائم روکنے کےلیے فوری اقدامات کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے تھے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

دوسری جانب غزہ کی صورتحال پر اوآئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا جس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button