خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

نئے اسلامی سال کے آغاز پر عرب امارات میں 12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

خلیج اردو: حکومتی انسانی وسائل کی وفاقی اتھارٹی نے نئے ھجری سال 1443 کے آغاز کو منانے کیلئے جمعرات 12 اگست 2021 کو وفاقی حکومت کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا ، یہ فیصلہ ملک میں عام تعطیلات کیلئے کابینہ قرار داد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے سرکولر کے مطابق معمول کے کام اتوار 15 اگست 2021 سے دوبارہ شروع ہونگے۔ اتھارٹی نے نئے اسلامی سال کی آمد پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان ، سپریم کونسل کے عزت مآب ارکان اور امارات کے حکمرانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مسرت ، صحت اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button