خلیجی خبریں

کورونا وائرس : سعودی عرب نے جیزان میں دو گورنریٹس پر 24 گھنٹے کے لئے کرفیو نافذ کردیا

وزارت داخلہ نے مزید نوٹس آنے تک سعودی عرب کے دو گورنریٹس الدیئر اور سمتا پر 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا-

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کرفیو کا اطلاق دونوں گورنریٹس کے تمام حصوں پر ہوگا، جس میں کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کرفیو میں نجی یا سرکاری شعبے کے اہم پیشوں میں کام کرنے والے افراد شامل نہیں ہے-

جمعہ کے روز سعودی عرب میں کوویڈ-19 کے کل 762 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے تھے، جس سے کیسوں کی کل تعداد 7،142 ہوگئی ہے۔ 6،006 افراد کا علاج جاری ہے ، جن میں 74 کیسز سنگین نوعیت کے ہیں۔

وزارت نے 59 نئی صحت یابیوں کا اعلان بھی کیا ، جن کی مجموعی تعداد 1،049 ہوگئی ، جبکہ چار نئی اموات کی اطلاع ملی ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی عمریں 41 اور 82 سال کے درمیان ہیں۔ دو ہلاکتیں جدہ میں ، ایک مکہ مکرمہ اور ایک تبوک میں ریکارڈ کی گئی ہیں-

Source : Khaleej Times
18 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button