خلیجی خبریں

ایران میں مظاہرے جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

خلیج اردو: ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 16 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو مظاہرے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ یہ مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت اب 20 سے زیادہ شہروں میں پھیل گئے ہیں جسمیں مظاہرین واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں، اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ مختلف سڑکیں بھی بلاک کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button