خلیجی خبریں

مصری ٹیچنگ اسسٹنٹ کو اپنے ساتھی کے مقالے کو روکنے کے لیے 60 لیبارٹری چوہوں کو مارنے پر جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: مصر کی مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کینا گورنریٹ کے ایک کالج آف ویٹرنری میڈیسن میں ایک مصری ٹیچنگ اسسٹنٹ کو 60 لیبارٹری چوہوں کو مارنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ٹیچنگ اسسٹنٹ، جس پر EGP 50 (۱۰ درہم ) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنی خاتون ساتھی سے بدلہ لینے اوراسکے ماسٹر تھیسس میں خلل ڈالنے کے لیے چوہوں کو مار ڈالا۔

مقامی پولیس کے مطابق اسسٹنٹ نے اپنے ساتھی کی تحقیق کو روکنے کے لیے چوہوں کو زہر دیا۔

تفتیش کےدوران ہی اس نے بدلہ لینے اور ساتھی کے ریسرچ پلان کو خراب کرنے کے لیے پانی میں زہر ملا کر چوہوں کو مارنے کا اعتراف کیا۔ اس واقعے کے بعد اسسٹنٹ کو کینا میں واقع ساؤتھ ویلی یونیورسٹی میں ملازمت سے بھی برخاست کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button