خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئرلائن کی نئی بکنگ پالیسی، مسافروں کیلئے بڑی خبر

خلیج اردو: امارات ایئر نے اپنی پروازوں کے لیے بکنگ کی نئی پالیسی جاری کی ہے جس سے مسافروں کو سفر کا پروگرام بنانے میں مزید سہولت ہوگی۔

امارات ایئر نے بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے30 ستمبر 2020سے قبل ٹکٹ جاری کرائے تھے وہ 31 دسمبر 2021 تک سفر کرسکتے ہیں۔

اسی طرح جن لوگوں نے یکم مارچ سے 30 ستمبر 2020 کے دوران ٹکٹ واؤچر جاری کرائے ہوں وہ 36 ماہ کے دوران کسی بھی وقت سفر کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں۔ انہیں مزید 12 ماہ کی سہولت دی گئی ہے۔

امارات ایئر نے بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے یکم اکتوبر2020 کے بعد 31 دسمبر 2021 تک سفر کے لیے ٹکٹ جاری کرائے ہوں وہ اپنے یہ ٹکٹ آئندہ چوبیس ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔

امارات ایئر کا کہنا ہے ہے کہ ٹکٹ ری ایشو کرانے پر کسی سے کوئی فیس طلب نہیں کی جائے گی جبکہ غیر استعمال شدہ ٹکٹ یا واؤچرز کی قیمت بھی واپس لی جاسکتی ہے۔ اس پر بھی کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button