خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

فائر فائٹرز نے متحدہ عرب امارات میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی آگ پر قابو پا لیا

خلیج اردو: عمارات الیوم نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ شارجہ میں سول ڈیفنس حکام آگ پر قابو پالیا، جو کھور فکان میں بجلی کے ٹرانسفارمر پر لگ گئی تھی۔

آگ کی وجہ سے خلیج عمان کے ایک بندرگاہی شہر کھور فکان میں دو گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک بجلی بند رہی۔

حکام نے بتایا کہ یہ آگ ہفتے کے روز رات 9 بجے کے قریب بھڑک اٹھی۔ تاہم ، ٹیموں کے فوری کاروائی نے مزید نقصان کو روک دیا۔

روزنامہ نے مزید لکھا کہ شارجہ میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل ، کرنل سمیع خامس النقبی نے ذاتی طور پر اس آپریشن کی نگرانی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button