خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں یکم جنوری 2022 سے تعلیمی ہفتہ کے اوقات کارتبدیل ہوجائیں گے۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا کہ سرکاری اداروں کے لیے اعلان کردہ ورکنگ ہفتہ میں تبدیلی کا اثر متحدہ عرب امارات کے اسکولوں پر بھی پڑے گا اور اب دفاتر کیطرح سکولوں کے کام کے دنوں میں تبدیلی لائے جائیگی-

اتھارٹی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کی تصدیق بعد میں کرے گی۔

متحدہ عرب امارات نے منگل کو اعلان کیا کہ ملک کا دفتری نظام اب ۶ دن سے ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل ہو جائے گا، جس میں جمعہ کی سہ پہر، ہفتہ اور اتوار نئے ویک اینڈ میں شمار ہو نگے۔ وفاقی حکومت کے تمام محکمے یکم جنوری 2022 سے نئے اور باقی دینا میں لاگو ویک اینڈ کی طرزپر چلیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button