خلیجی خبریں

سعودی عرب میں ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری

خلیج اردو: سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم سہولت فراہم کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں شہری آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ پر ڈرائیونگ سیکھنے کی آن لائن درخواست دائر کرسکیں گے جس کے بعد انہیں ڈرائیونگ اسکولوں میں تربیت دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 جنوری 2022 سے سعودی عرب کے تمام علاقوں میں خواتین و حضرات ابشر پر ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔

یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے آن لائن درخواست پیش کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار ابشر پر جائیں جہاں ’مواعید‘ (اپائنٹمنٹ) سروس کا انتخاب کریں۔

بعد ازاں ’المرور‘ (ٹریفک) کا انتخاب کریں پھر ریزرویشن کے لیے (حجز موعد) کو پش کریں۔ آخر میں ڈرائیونگ سکھانے والے اسکولوں میں ٹرینگ کا انتخاب کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button