خلیجی خبریں

سعودی عرب : پرمٹ کے بغیر مذہبی مقامات میں داخلے پر پابندی عائد

اتوار کے صبح سے نیا قانون لاگو ہوگا مکہ مکرمہ میں منعا، مضدلفہ اور عرفات جانے سے پہلے اجازت لینا ہوگی

(خلیج اردو دوبئی ) سعودی عرب میں حج کو محدود رکھنے کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہے جس میں پہلا حکم جاری ہوا ہے جس کے مطابق مکہ میں مذہبی مقامات میں داخلے سے پہلے پرمٹ درکار ہوگا ۔پرمٹ کے بغیر عرفات منعا اور مضدلفہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق عام طور پر دو ملین سے زیادہ لوگ ہر سال حج ادا کرتے ہے مگر اس سال حج ادا کرنے والوں کی تعداد دس ہزار ہوگی جس میں ستر فیصد سعودی عرب میں مقیم خارجی ہونگے جبکہ تیس فیصد سعودی عرب کے باشندے ۔

سعودی حکام نے مزید کہا ہے کہ حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔جولائی کے آخر میں حج شروع ہوگا جس کے لئے کرونا وباء کی روک تھام کے لئے سخت ترین انتظامات اٹھائے گئے ہے ۔

حج داخلے کے لئے ان لائن طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا اور خارجی باشندوں کے لئے رجسٹریشن کے لئے پانچ دنوں کا معیاد رکھا گیا تھا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا ۔ حج کے لئے صرف ان افراد کو آنے دیا جائے گا جو موزوں ہونگے ۔

20سال 50 سال کے درمیان جن کی عمر ہو اور کسی بھی بیماری کا شکار نہ ہو ۔ حج ادائگی پر آنے والے افراد کے لئے کویڈ 19 منفی سرٹیفیکٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

سعودی باشندوں کے لئے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت اجازت نامہ جاری کیا جائیگا جس میں وہ افراد بھی حج کے لئے موزوں قرار دیئے جائینگے جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہو۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button