متحدہ عرب امارات

دبئی: پولیس والے بن کر 7 لاکھ درہم لوٹنے والے سات افراد کا گروہ گرفتار

سات افراد پر مشتمل گروہ کو پولیس والے بن کر دبئی ایکسچینج ملازم سے 7 لاکھ 30 ہزار درہم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں دبئی ایکسچینج ہاؤس نے اپنے دو ملازموں کو ساڑھے سات لاکھ درہم دے کر ایک کسٹمر سے ملنے بھیجا  جو 2 لاکھ ڈالر ایکسچینج کروانا چاہتا تھا۔ اسی دوران دو گاڑیوں نے ایکسچینج ہاؤس کے ملازمین کی گاڑی کو روکا اور خود کو پولیس والے ظاہر کر کے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسچینج کے 43 سالہ ملازم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پیسے لے کر اپنی گاڑی میں نکلنے تو اچانک دو گاڑیوں نے ہمارا راستہ روک لیا۔ سامنے والی گاڑی میں سے دو شخص باہر نکلے اور انہوں نے اپنے پولیس کارڈ دیکھائے، ہمارے شناختی کارڈ اور پیسے لیے اور ہمیں المراقبت پولیس اسٹیشن آنے کو کہا اور خود فرار ہوگئے۔

اس نے مزید بتایا کے اس کے ساتھی ملازم نے ان لوگوں کو پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایک 37 سالہ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہماری تفشیش سے ہمیں شارجہ کے رہائشی ملزم کا پتہ چلا ۔ جس پر ہم نے شارجہ پولیس کے ساتھ مل کر کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ اس ملزم کے پاس سے بھاری مقدار میں رقم برآمد ہوئی۔ جس پر اس شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جرم کرنے کا اعتراف کر لیا۔ جس کے بعد گرفتار شخص کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دبئی ایکسچینچ کے ملازمین نے شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کو پہچان لیا۔  جس پر پولیس پراسیکیوشن نے 6 افراد پر ڈکیتی اور ایک پر اس جرم میں مدد کرنا کا الزام عائد کر دیا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button