خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

حمدان بن محمد کی ہرعمر کے افراد کو دبئی فٹنس چیلنج میں شرکت کی دعوت

خلیج اردو: دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ، نے تمام عمر اور جسمانی صحت کے لحاظ سے تمام سطح کے لوگوں کو دبئی فٹنس چیلنج (ڈی ایف سی) کے 5ویں ایڈیشن میں شرکت اور دبئی کو دنیا کا سب سے فعال شہر بنانے کے لئے بھرپر طرز زندگی اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔ آج سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے دبئی فٹنس چیلنج کے پانچویں ایڈیشن میں شہر بھر مفت ہزاروں فٹنس ایونٹس، سرگرمیوں اور کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں شرکاء 30 دن تک روزانہ 30 منٹ تک شمولیت اختیار کرسکیں گے۔ ڈی ایف سی کا اس سال کا ایڈیشن ایک ایسے وقت میں ہورہاہے جب دبئی ایکسپو 2020 اور دیگر بڑی بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسز کے ایک سلسلے کی میزبانی کررہاہے ، جس میں شہریوں، رہائشیوں اور لامحدود فٹنس سرگرمیوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ ڈی ایف سی کے اس سال کے ایکشن سے بھرپور کیلنڈر میں، فٹنس سرگرمیوں اور ایونٹس کی پہلے سے کہیں زیادہ متنوع تعداد ہے،جن سے ہر عمر اور ہر صلاحیت کا شخص کائٹ بیچ، ایکسپو 2020 دبئی اور مشرف پارک کے فٹنس ویلجز، بھر میں کاروباری اور رہائشی کمیونٹیز میں 14 فٹنس ہب، کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور 5 ہزار سے زیادہ مفت فٹنس کلاسز سے لطف اندوز ہو سکے گا۔5 نومبر کو سگنیچر دبئی رائیڈ اور 26 نومبر کو دبئی رن کا شیخ زید روڈ پرانعقاد کیا جائے گا،جن میں پروفیشنل ایتھلیٹس سمیت فیملیز حصہ لے سکیں گی۔ ڈی ایف سی کے 2021 ایڈیشن میں پہلی بار دبئی پیڈل کپ کا اضافہ کیا جارہاہے۔ جس میں ہر شخص کو کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع ملےگا، جن میں فری کوچنگ اور کلینکل سیشنز ،، امیچر پیڈل لیگ مقابلوں کے ساتھ ساتھ پیڈل کلب کے پیشہ ور افراد کے لیے پُرجوش ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ ہر شخص چیلنج کے لیے www.dubaifitnesschallenge.com پر اپنا اندراج کراسکتا ہے۔ ڈی ایف سی ہر ایک کے مستعد رینے کے لئے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ تمام شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، تمام سرگرمیاں کووڈ19 کے ضوابط اور سماجی دوری کے مینڈیٹ کے تحت ہوں گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button