خلیجی خبریں

سعودی عرب میں حجاج کی خدمت کیلئے ’’ الحرمین ‘‘ اور ’’ المشاعر‘‘ ٹرینیں وقف

خلیج اردو: سعودی ریلویز نے اس سال حج سیزن 1444 ہجری میں ضیوف الرحمٰن کی آمدورفت کے لیے "الحرمین ایکسپریس” ٹرین اور "المشاعر المقدسۃ” ٹرین کی تیاری کا اعلان کردیا۔

سعودی ریلویز کیمطابق الحرمین ایکسپریس دنیا کی دس تیز ترین ٹرینوں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹرین مسجد حرام اور مسجد نبوی کو آپس میں جوڑنے کیساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ جدہ پر بھی سٹاپ کریگی۔

اس ٹرین کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے تاکہ ذوالحج کے ساتویں دن سے شروع ہونے والے اس کے آپریشن بہتر طریقہ سے انجام دیا جا سکے۔ یہ آپریشن 13 ذو الحج تک جاری رہے گا۔

عرفات، مزدلفہ سمیت یہ ٹرین 9 سٹینشوں کے مابین ضیوف الرحمن کی ٹرانسپورٹیشن کا کام کرے گی اور اس آپریشن کیلئے 17 ٹرینیں فنکشنل ہوں گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button