خلیجی خبریںپاکستانی خبریں

سعودی عرب سے پاکستان واپس آنے والوں کو اہم ہدایت کر دی گئی

جن افراد کے پاس ایئر ٹکٹ ہو گا، انہیں کرفیو پاس لینے کی ضرورت نہیں ہو گی

سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد فوری طور پر اپنے وطن واپسی کے منتظر ہیں جن میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں، جن کے لیے پی آئی اے کی جانب سے درجنوں خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس فضائی ٹکٹ ہو گا، انہیں کرفیو پاس حاص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ فضائی ٹکٹ کرفیو پاس کے متبادل ہے، اس کی موجودگی میں پاس لینے کی ضرورت نہیں۔محکمہ شہری ہوا بازی کے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر سوال کیا گیا کہ ’جس شخص کی فلائٹ کا وقت کرفیو کے دوران ہو اور وہ ایئرپورٹ سے دور رہتا ہو، تو کیا ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے اسے کرفیو پاس لینا ہوگا۔

‘یہ بھی سوال کیا گیا کہ ’آن لائن پاس جاری کرنے والی ایپلی کیشن میں فضائی سفر کرنے کے لیے پاس جاری کرنے کا آپشن موجود نہیں تو مسافر کو کونسا پاس جاری کرنا ہوگا۔

‘اس سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ ’فضائی ٹکٹ بذات خود کرفیو پاس ہے۔‘’اس کی موجودگی میں پاس لینے کی ضرورت نہیں خواہ مسافر کو سفر کے لیے ایئر پورٹ جانا ہو یا آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ سے گھر جانا ہو۔محکمے نے کہا ہے کہ ’فضائی ٹکٹ کی موجودگی میں مسافر کو پرواز سے 3 گھنٹے پہلے تک ایئرپورٹ جانے یا آنے والے مسافر کو پہنچنے سے 3 گھنٹے بعد تک گھر جانے کی اجازت ہے۔
‘دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے کے لیے ٹکٹس صرف پی آئی اے سے براہ راست خریدے جائیں گے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے تمام پاکستانی شہروں کے لیے ایک ہی ریٹ پر ٹکٹ فروخت کی جا رہی ہیں، مسافروں سے اوور چارجنگ اور ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سید زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹکٹس کے بدلے میں زیادہ رقم وصول کرتا ہے تو شکایت درج کرانے کے لیے ان نمبر اور ای میل ایڈریسز پر رابطہ کریں۔‘

[email protected]
[email protected]
[email protected]
111-786-٧٨٦

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا ہے۔

جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، کراچی اور ملتان کے لیے ٹکٹ کرایہ ایک جیسا ہی ہو گا۔ سعودیہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1,816ریال جبکہ سپیشل اکانومی کا کرایہ 2,182 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹریول ایجنٹ ٹکٹ کے بدلے میں فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پاکستانی سفارتخانے یا پی آئی اے دفتر کو دی جائے۔جبکہ پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر کسی پاکستانی کو لگتا ہے کہ اسے PIA کی ٹکٹ مہنگے داموں بیچ جا رہی ہے تو وہ مجھ سے براہ راست 0599558311پر رابطہ کر لے۔

 

Source : UP

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button