خلیجی خبریں

اسرائیل نے غزہ کے بجلی کے نظام کوبند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

خلیج اردو: اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کے بجلی کے نظام کوبند کرنے کی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ کی پٹی کا بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ایندھن کی بندش کے باعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقامی بجلی گھر 180 میگاواٹ بجلی بناتی ہے،اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کے ترسیل کے 8 مرکزی کیبل تباہ ہوگئے ہیں جس کے بعد بجلی کی ترسیل 400 میگاواٹ سےکم ہوکر 130میگاوٹ رہ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button