خلیجی خبریں

غزہ پر دوسرے دن بھی اسرائیل کی بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہو گئی

خلیج اردو: غزہ پر مسلسل دوسرے روز اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے دنیا میں ایک اور بحران کو جنم دینے کا واضح اشارہ دے رہے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں ایک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 9افراد شہید ہو گئے۔

صیہونی فوج نے دو روز کے دوران 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا لیکن عالمی برادری کے بالوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے کمانڈر خالد منصور کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ اسلامی جہاد نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ فائر کر کے کہا ہے کہ جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

سعودی عرب نے غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

پاکستان نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو غیر قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کو فلسطینوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مصر کی جانب سے بھی فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button