پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پاکستان نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ شام بھیج دی

خلیج اردو: پاکستان ائیر لائن کی تیسری پرواز امدادی سامان لے کر لاہور سے شام روانہ ہوگئی

شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی روانگی کے وقت وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر، چیئرمین این ڈی ایم اے اور شام کے سفیر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں، امداد کے ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی بھجوا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ ترکی اور شام میں ہولناک زلزلہ آیا، پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہر ملک کی مدد کی ہے، امدادی سامان میں کمبل، ٹینٹس اور دیگر اشیاء ملک شام کی طرف بھجوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری میڈیکل ٹیمیں ترکی گئی ہیں اور شام میں بھی بھیج رہے ہیں، کمبل اور ٹینٹس کے علاوہ دیگر اشیا بھی ملک شام بھجوا رہے ہیں، شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم نے امدادی فنڈ بھی قائم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button