خلیجی خبریں

سعودی ائیر لائن برطانیہ، چین اور دیگر مقامات کے لیے پروازوں میں اضافہ کرے گا

خلیج اردو: سعودی ایئرلائن اس سال 4 نئے روٹس، بیجنگ (چین)، برمنگھم (برطانیہ)، جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ) اور کانو (نائیجیریا) کیلئے اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔

نئے روٹس 2030 تک سالانہ تقریباً 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سعودی حکومت کے حمایت یافتہ سعودی ایئر کنیکٹیویٹی پروگرام (ACP) کا حصہ ہیں۔

اے سی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) علی رجب نے کہا کہ ہوائی رابطے کا اقدام سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

سعودیہ کے سی ای او ابراہیم کوشی نے کہا کہ مجوزہ روٹس سے حج اور عمرہ کے لیے مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔ ابھی تک، آنے والے روٹس کے لیے لانچ کی صحیح تاریخ اور پروازوں کی تعداد کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کے تحت ریاض میں قائم ایک نئی ایئرلائن شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button