خلیجی خبریں

سعودی عرب کا نئی ائیر لائن ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان

خلیج اردو: سعودی عرب کی جانب سے نئی ائیر لائن ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو 2030 تک دنیا کے سو سے زائد مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرے گی.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے. ریاض ائیر نئے طیاروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی نئی ائیرلائن کے لئے مقامی اور غیر ملکیوں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی صدارت پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر بن عثمان کریں گے.

ریاض ائیر 2030 تک دنیا کے سو سے زائد مقامات کے لئے اپنی پروازوں کا ہدف رکھتی ہے جس سے سفری سہولیات کے علاوہ تجارت کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی. سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کہا گیا یے کہ جلد ہی ریاض ائیر کا آغاز کر دیا جائے گا.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button