پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

شہباز حکومت نے 2 پاور پلانٹس خلیجی ملک کو فروخت کرنے کی تیاریاں کرلیں

خلیج اردو: حکومت نے 2ارب ڈالرز کے عوض حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ خلیجی ملک ک و فروخت کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے 2 ارب ڈالرز کے عوض پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد آرڈیننس لایا جاسکتا ہے۔حکومت کی جانب سے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ ایک خلیجی ملک کو دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل سمیت تین آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز بھی فروخت کرنے کی تیاریاں جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں 5 طرح کا استثنیٰ دیا جاسکتا ہے اور آرڈیننس سے پیپرا رولز،ایس ای سی پی ،اسٹاک مارکیٹ، نجکاری رولز اور کمپنیز ایکٹ کے رولز سے استثنیٰ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button