خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ نے طیارے میں آگ لگنے سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی

خلیج اردو: شارجہ میں حکام نے امارت کی فضائی حدود میں طیارے میں آگ لگنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے طیاروں کی دو ویڈیوز شارجہ کی نہیں ہیں۔

محکمہ شارجہ سول ایوی ایشن (ایس سی اے ڈی) نے واضح کیا کہ ترکی جانے والی کارگو فلائٹ میں "ٹیک آف ہونے کے دو منٹ بعد” معمولی خرابی ہوئی اور اس کے کسی ایک انجن سے دھواں نکلا تھا۔

پائلٹ نے انجن کے فیل ہونے کی اطلاع دی ، لیکن اس کے تین منٹ بعد ، اس نے بتایا کہ خرابی ٹھیک ہوگئی تھی۔ اس کے بعد یہ طیارہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا اور بغیر کسی واقعے کے استنبول میں اتر گیا۔

ایس سی اے ڈی نے اس پرواز کی نگرانی جاری رکھی جب تک کہ وہ اپنی منزل تک محفوظ طور پر نہ پہنچ گیا۔

اتھارٹی نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ افواہیں نہ پھیلائیں اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button