خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد کا ایکسپو2020 دبئی میں موبیلٹی اور ہنگری کے پویلینز کا دورہ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 دبئی میں الف – دی موبیلٹی پویلین اور ہنگری کے پویلین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران دبئی کے نائب حکمران، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم اور شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم بھی شیخ محمد کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی کا موبیلٹی پر فوکس یہ جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ کس طرح ٹرانسپورٹ اور سفر کے حوالے سے نئی ​​پیش رفت بنی نوع انسان کی ترقی کو تیز کر سکتی ہے۔ عزت مآب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے اور جدید ذرائع نہ صرف مختلف معاشروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد بلکہ ہمارے تہذیبی افق کو بھی وسیع کرتے ہوئے انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کر رہے ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کے اہم مقامات میں سے ایک موبلٹی پویلین کے دورے کے دوران، عزت مآب کو پویلین کی اہم خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو خطے کے ٹرانسپورٹ ذرائع کی تاریخ پر روشنی ڈالتا ہے۔ پویلین میں یہاں آنے والوں کو انسان کے ذرائع نقل و حرکت اور ان کی ترقی کے اسپیکٹرم کے ذریعے مختلف ادوار کی تاریخ سے آگاہ کیا جاتا ہے،یہ یہاں انے والوں کو حیران کرتا ہے کہ کیسے موبیلٹی صرف ٹرانسپورٹ ذرائع سے کہیں وسیع معنی رکھتی ہے جس میں لوگوں ،ڈیٹا،خیالات اور ہمارے قدرتی ماحول میں موبیلٹی کا عنصر شامل ہے۔موبیلٹی پویلین عربوں کی قدیم دریافتوں سے لے کر امارات کے مریخ مشن کے ذریعے خلائی تحقیق میں متحدہ عرب امارات کے کردار اور سیارہ زہرہ کو دریافت کرنے کے پرجوش منصوبے تک کلیدی شراکتوں پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ شیخ محمد نے پویلین کے اندر واقع ‘ہاؤس آف وزڈم’ کا بھی دورہ کیا، جس میں عرب تہذیب کے سنہری دور کی سب سے مشہور شخصیات کا تعارف موجود ہے جنہوں نے نقل و حرکت کے ذرائع اور سفر کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ نمایاں شخصیات میں نیویگیٹر اور نقشہ نگار احمد بن ماجد بھی شامل ہیں جنہیں ‘سمندر کا شیر’ بھی کہا جاتا ہے اور مشہور مسلم سیاح ابن بطوطہ ، جنہوں نے 1لاکھ 20ہزرا کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کو عبور کیا ۔ عزت مآب نے جوبلی ایریا میں واقع ہنگری کے پویلین کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں ہنگری کے بھرپور قدرتی وسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ’ایکوا روٹس آف ہنگری‘ کے تھیم کے تحت قائم کیا گیا، پویلین خلیجی خطے میں لکڑی کا پہلا ڈھانچہ ہے اور اسے پائیداری ایکسپو کے تھیم کے مطابق، پانی کا ایک قطرہ استعمال کیے بغیر بنایا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے خطے میں پہلی بار منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 دبئی میں 192 ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے متنوع اداروں کے پویلینز موجود ہیں۔یہ عالمی شو 31 مارچ 2022 تک 182 دنوں تک جاری رہے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button