خلیجی خبریں

افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی نے اتوار کو ہنگامی اجلاس بلا لیا

خلیج اردو: اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اتوار کو جدہ جنرل سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرے گی۔

بیان کے مطابق:
(او آئی سی) میں مستقل مندوبین کی سطح پر ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر قندھار سے کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مذاکرات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے سینیئر رہنما خلیل حقانی بھی کابل میں موجود ہیں۔

طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ:
’ملا عبدالغنی برادار کابل میں جہادی رہنماؤں اور سیاست دانوں سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کا عمل ممکن ہو سکے۔

دوسری طرف کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ہزاروں افغان شہری اور غیر ملکی باشندے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button