خلیجی خبریں

سعودی حکومت کا ویکسینیٹڈ افراد کو حرمین شریفین میں داخلےکی اجازت دینے کا اعلان

خلیج اردو: سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں حاضری دے سکیں گے تاہم نمازیوں اور زائرین کو پورے وقت ماسک پہننا ہوگا۔

کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد ریسٹورنٹس اور سنیما ہالز جاسکیں گے اور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی بھی اجازت ہوگی ،حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں ختم کردے گی۔

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی پر17 اکتوبر سےکورونا پابندیوں میں نرمی ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button