خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھل گیا

خلیج اردو: دبئی میں ایک پرانے بحری جہاز ’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ایک ہزار افراد کی گنجائش والے لگژری فلوٹ وینیو پر جمعرات کو اوپننگ پارٹی منعقد کی گئی۔
امید کی جا رہی ہے اس ویک اینڈ پر امریکی اداکارہ لِنڈسے لوہن، ریپر دا بےبی اور برطانوی باکسر عامر خان اس کلب میں آئیں گے۔

تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پارٹٰیز محدود ہوں گی اور پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کروانی ہو گی۔ سکیورٹی گارڈز لوگوں کو کھڑے ہوکر ڈانس کرنے سے روکیں گے اور سادہ کپڑوں میں پولیس گشت کرے گی۔

دبئی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے تھے اور اس طرح کے تفریحی مقامات پر پابندی اگست میں ختم کی تھی۔

’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ جہاز 2008 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی نگرانی میں دبئی کی ایک کمپنی ’ڈی پی ورلڈ‘ نے تقریباً پونے نو کروڑ ڈالر میں خریدا، سال 2018 میں جہاز کے کچھ حصوں میں ہوٹل کھولا گیا تاہم، کورونا کی وجہ سے کلب کے افتتاح میں تاخیر ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button