خلیجی خبریں

امسال مسجدالحرام و مسجد نبویﷺ میں نان ویکسینٹڈ افراد کو بھی نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی

خلیج اردو: کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت رواں سال مل گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سے عمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں۔

انتظامیہ حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے ہیں اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے  گی۔

سال 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد حرمین شریفین (مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ) میں غیر ویکسین شدہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button