خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: موٹرسوار کو جان بوجھ کر دوسری گاڑی سے ٹکرانے پر 20 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم مل گیا۔

خلیج اردو: ایک موٹر سوار ، جس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی کو العین روڈ پر دوسری گاڑی سے ٹکرایا اور ڈرائیور کو زخمی کیا ، اسکو عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ ہرجانے کے لیے متاثرہ شخص کو 20 ہزار درہم ادا کرے۔

العین سول کورٹ آف فرسٹ انسٹنس نے نوجوان عرب کو حادثے کا سبب بننے کے جرم میں، جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی۔

ایک طبی رپورٹ کے مطابق ، حادثے نے دوسرے ڈرائیور کو زخمی کر دیا جس کی وجہ سے اس کے بازو اور ٹانگ میں 2 فیصد مستقل معذوری آئی۔

ابتدائی عدالتی ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ دائر کیا ، جس میں حادثے کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے جسمانی اور اخلاقی نقصانات کے معاوضے میں 50 ہزار درہم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مدعی جو کہ ایک عرب شخص ہے، اس نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ مدعا علیہ نے جان بوجھ کر اس کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھوں اور پیروں میں شدید چوٹیں آئیں اور فریکچر بھی ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ایک طویل عرصہ ہسپتال میں گزارا اور ایک سرجری بھی کرنی پڑی۔

مدعی نے کہا کہ مدعا علیہ کو اس سے قبل بھی اس پر حملہ کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا جب اس نے جان بوجھ کر کسی اور واقعے میں اس کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی اور اسے 5 ہزار درہم جرمانہ کیا گیا تھا۔

فریقین کی بات سننے کے بعد جج نے مدعا علیہ کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کو اپنے قانونی اخراجات کے علاوہ زخمی ہونے والے افراد کے لیے 20 ہزار درہم ادا کرے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button