خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 7 نومبر سے ایکسپائرڈ رجسٹریشن والی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے ٹریفک کیمروں نے کام شروع کر دیا

خلیج اردو: راس الخیمہ پولیس نے اعلان کیا کہ ایکسپائرڈ کار رجسٹریشن والی گاڑیوں کی نگرانی اتوار، 7 نومبر سے ٹریفک کیمروں کے ذریعے سے کی جائے گی

راس الخیمہ کی سڑکوں پر لگے کیمروں سے نہ صرف میعاد ختم ہونے والی رجسٹریشن والی گاڑیوں پر فلیگ لگےگا بلکہ ایکسپائر شدہ لائسنس اور کار انشورنس بھی والی گاڑیوں کی بھی نشاندہی ہوگی۔

وفاقی ٹریفک قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں چار بلیک پوائنٹس ملیں گے۔

محکمہ ٹریفک اور پٹرولز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد السام النقبی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ نظام امارات کی مختلف داخلی اور خارجی سڑکوں پر فعال ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کو معیاد ختم ہونے والے لائسنسوں کی تجدید میں تیزی لانے کی ہدایت کی تاکہ وہ قانون کی خلاف ورزیوں سے بچ سکیں ۔

الیکٹرانک سروسز اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عمر محمد العود التونیجی نے وضاحت کی کہ کیمرے اعلیٰ درجے کی درستگی اور معیار کے حامل ہیں جو گاڑیوں کی نگرانی 95 فیصد تک بڑھاتے ہیں۔ اور سمارٹ ریڈنگ سسٹم کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹوں کو متحرک طور پر پروسیس اور پڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی ڈیجیٹل ریڈنگ کے لیے سینٹرل پروسیسنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ دستیاب معلومات ایک نجی نیٹ ورک کے ذریعے مرکزی سرور کو بھیجی جاتی ہیں اور پھر کسی تکنیکی خرابی سے بچنے کے لیے ڈیٹا کو آخری مرحلے میں انسانی جانچ پڑتال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button