پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت آٹھ ججز کو ریشم نامی خاتون کی جانب سے انتھراکس پاؤڈر سے بھرے خطوط موصول ہوئے۔

 

خاتون کی جانب سے لکھے گئے خطوط پر ہائیکورٹ کے ججز کے نام درج ہیں جبکہ بھیجنے والے کا ایڈریس نہیں لکھا گیا۔۔۔عدالتی عملے نے خط کھولا تو اس میں پاؤڈر تھا جس کے باعث ہاتھوں، چہرے اور آنکھوں پر جلن محسوس ہوئی۔ ۔۔واقعے کے فوری بعد ماہرین اور پولیس نے خط کو قبضے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

خط کے اندر دھمکی آمیز نشان موجود تھا تاہم کسی قسم کی تحریرموجود نہیں۔عدالت عالیہ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کوطلب کرلیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button