پاکستانی خبریں

اسلام آباد:رواں مالی سال پاکستان کو کتنا قرض ملا، اکنامک آفیئر ڈویژن نے تفصیلات جاری کردی،بیرونی قرضوں کا حجم تخمینے کیے گئے حدف کے مقابلے میں کم ریا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:رواں مالی سال پاکستان کو کتنا قرض ملا، اکنامک آفیئر ڈویژن نے تفصیلات جاری کردی۔۔۔۔بیرونی قرضوں کا حجم تخمینے کیے گئے حدف کے مقابلے میں کم ریا۔

 

رواں مالی سال کے بیرونی قرضے 6ارب 67کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔اقتصادی امور ڈویژن نے 8ماہ میں بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردیں جبکہ بیرونی قرضوں کا رواں مالی سال تخمینہ 17 ارب 38 کروڑ ڈالر تھا۔

جبکہ موصول قرضے بجٹ تخمینے سے کافی کم ہیں۔ جولائی تافروری84کروڑ80لاکھ ڈالر دو طرفہ قرض موصول ہوا
سعودی عرب نے59 کروڑ 51 لاکھ ڈالرتیل کی سہولت کیلئے فراہم کئے۔

 

چین نے پاکستان کو 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زائد کا قرض دیا۔۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 68 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کئے گئے ۔2 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹ کے تحت پاکستان کو موصول ہوئے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button