پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط ۔امریکی صدر نے حکومت پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو در پیش اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط ۔امریکی صدر نے حکومت پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

امریکی صدر کے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے ،امر یکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

 

خط میں کہا گیا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں،دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button