پاکستانی خبریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر، روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ اہم سنگ میل عبور کرگیا ، وزیراعظم عمران خان

خلیج اردو
27 جون 2021
عاطف خان خٹک
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو مبارک باد دی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے جاری کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور جمعہ کے روز روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ ایک اعشاریہ 5 بلین کوکراس کرگیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مسٹر خان نے بتایا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک بلین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور صرف 2ماہ کےعرصہ میں اکاوَنٹس اور سرمایہ کاری کی مد میں ایک بلین ڈالرکانیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

سمندرپار پاکستانیوں کی فلاح کیلئے ہمیشہ بات کرنے والے عمران خان نے اسٹیٹ بنک کے اعدودوشمار بھی ٹویٹ کے ساتھ لف کیے ہیں جس سے ملکی معیشت کے مختلف اعشاریوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔

وزیر اعظم نے دو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد اسے دوسرابڑاریکارڈ قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button