پاکستانی خبریں

افواج پاکستان نے سیلاب کی مشکل صورت حال میں اپنی تنخواہوں اور راشن کی عطیات سمیت بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کر دیا

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد تباہ کن سیلابی صورتحال کے بعد پاک آرمی کے تمام سینئر افسران نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کر دی۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق متائثرین کے مصائب میں کمی کیلئے آرمی افسران نے ایک مہینے کی تنخواہ بھی عطیہ کردی۔۔۔پاک آرمی نے قومی زمہ داری کے تحت متاثرہ علاقوں میں بھرپور بچاؤ، امدادی مہم کا آغاز کرتے ہوئے منظم کارروائیوں کے لیے ہیڈ کوارٹر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کے تحت ریلیف اور ریسکیو آرگنائزیشن قائم کردیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک40,000لوگوں کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ137سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق 200کے قریب عارضی طبی مراکز میں 23,000لوگوں کو ادویات اور طبی مدد فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح آرمی اپنے موجود اسٹاک میں سے3700سے زائد ٹینٹ اور ضرورت کی دیگر اشیاء سمیت آرمی چیف آف آرمی سٹاف کے خصوصی حکم پر آرمی اپنے3دن سے زائد راشن(تقریباَ 1500ٹن) کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے میں عام لوگوں میں بانٹ چکی ہے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دکھ اور تکلیف کے مرحلے میں پاکستان آرمی، قوم کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرتے ہوئے نہ صرف ریسکیو اور ریلیف پر توجہ دی جا رہی ہے بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی درخواست پر آرمی تمام نوٹیفائیڈ متاثرہ علاقوں میں مشترکہ سروے کرنے میں سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت تمام بڑے شہروں میں عوام کی طرف سے عطیہ کیے جانے والے سامان کی کولیکشن کے لیے عطیہ مراکز قائم کرے گی۔

 

 

جہاں ضروری اشیاء جیسا کہ:ٹینٹ، شلٹر، شمسی لائٹس، بستر/گدا، موسمی کمبل /چادر، پانی ذخیرہ/صاف کرنے کی کٹ/ٹینک، ٹارچ/لائیٹس، بارش والے جوتے اور ترپال وغیرہ جمع کیے جائیں گے۔ راشن(آٹا، گھی، چاول، دال، خشک دودھ، چینی، پتی) پینے کا صاف پانی بھی وصول کیا جائے گا۔

 

فرسٹ ایڈ کٹ، ضروری ادویات جیسے کہ ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریاں، ڈی ہائڈیریشن، ڈینگی اور ملیریا کی ادویات۔مخیر حضرات اس انسانی ہمدردی اور قومی المیہ کے موقع پر بڑ ھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں۔

 

تمام اشیاء کی جلداز جلد سیلاب زدہ علاقوں میں منتقلی او ر متاثرین کو فراہمی پاکستان آرمی یقینی بنائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی درخواست پر آرمی تمام نوٹیفائیڈ متاثرہ علاقوں میں مشترکہ سروے کرنے میں سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے۔سروے کا آغاز صوبہ بلوچستان سے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button