پاکستانی خبریںعالمی خبریں

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں: قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 266 کر دی گئی، خیبرپختونخوا سے 6 نشستیں کم ہوں گی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں ایوان زیریں کے کل حلقوں کی تعداد 272 سے کم کرکے 266 کر دی گئی ہے۔ فاٹا کی بھی 6 نشستیں کم کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کر دی ۔

ابتدائی حلقہ بندی رپورٹ میں فاٹا کی 6 نشستیں کم کر دی گئیں -قومی اسمبلی کے کل حلقوں کی تعداد 272 سے کم کرکے 266 کر دی گئی ہے۔

فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کی نشستیں 12 سے کم کرکے 6 ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ سے قومی اسمبلی کے کل حلقے 45 ہوں گے ۔

شہراقتدار اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے 3 رہیں گے جہاں قومی اسمبلی کا حلقہ 46 سے شروع ہوگا۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کے 141 ، سندھ کے 61 اور بلوچستان میں بھی 16 حلقے برقرار رہیں گے ۔الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں آبادی کی بنیاد پر کیں۔

قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 81 حافظ آباد کا ہوگاجو 11 لاکھ، 56 ہزار پر مشتمل آبادی پر بنایا گیا۔ قومی اسمبلی کا سب سے چھوٹا حلقہ این اے 42 ٹانک 4 لاکھ، 27 ہزار پر مشتمل آبادی پر بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر متعلقہ حلقے کا ووٹر 30 جون تک اعتراض دائر کر سکتا ہے۔ یکم جولائی سے 30 جولائی تک اعتراضات پر فیصلے ہوں گے۔اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کروانے ہوں گے۔

اعتراضات اور نقشہ جات کی آٹھ نقول الیکشن کمیشن میں جمع کروانی ہوں گی ۔بذریعہ کورئیر، ڈاک یا فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کروانے ہوں گے۔

اعتراضات اور نقشہ جات کی آٹھ نقول الیکشن کمیشن میں جمع کروانی ہوں گی ۔بذریعہ کورئیر، ڈاک یا فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button