پاکستانی خبریں

دنیا جانتی ہے قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے،نہ کبھی کسی سے گھبرایا نہ گھبراؤں گا،عمران خان

خلیج اردو

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نہ پہلے دباو میں آیا نہ اب دباو میں آوں گا۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے کہتے ہیں ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

 

دنیا ٹی وی کی خبر کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

 

نجی چینل نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کیلئے دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا جبکہ پارٹی قیادت نے بھی کسی بھی طرح کا دباو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیا گیا۔

 

اجلاس میں عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔ عمران خان شیڈول کےمطابق جلسے کریں گے۔

 

اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی سے گھبرائے بغیر ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button