پاکستانی خبریں

پاکستان نے قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوج کی فراہمی کی منظوری دیدی

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی کابینہ نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

 

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیر کے روز بتایا کہ پاکستان کی کابینہ نے ایک مسودہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حکومت کو اس سال کے آخر میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاک فوج سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

 

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دوحہ اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی ایک سمری کابینہ نے منظور کر لی ہے ۔ یہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے منگل سے شروع ہونے والے قطر کے دورے سے پہلے ہوا ہے۔

 

سمری میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کا مقصد دونوں فریقوں کی ذمہ داریوں، مخصوص مہارتوں اور پاکستان کی طرف سے سیکورٹی اور حفاظتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھیجے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد کا تعین کرنا ہے۔

 

قطر کے سرکاری میڈیا آفس نے فوری طور پر اس درخواست کی تصدیق یا جواب نہیں دیا کہ دوحہ نے پاکستانی فوجیوں سے کیوں درخواست کی ہے یا وہ ٹورنامنٹ کے دوران کیا کریں گے۔

 

سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری اور لیگیسی کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جو ورلڈ کپ کی تنظیم بشمول سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہے۔

 

سمری میں معاہدے کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جیسے کہ کتنے اہلکار بھیجے جا سکتے ہیں۔ معاہدے کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف کے دو روزہ دورے پر منگل سے دوحہ روانہ ہونے سے ایک روز قبل دی گئی ہے۔

 

ایک اور حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے دورے کے دوران ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے وزراء بھی ہوں گے۔

 

ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا کہ دونوں فریقین دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات خاص طور پر توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

 

ہینڈ آؤٹ میں مزید کہا گیا کہ شریف دوحہ میں فٹ بال اسٹیڈیم کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں ورلڈ کپ میں قطری حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button