پاکستانی خبریں

دنیا مزید تقسیم کی قطعاً محتاج ہے نہ ہی اسکی متحمل، وزیر اعظم عمران خان کا پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی خاکوں پر ردعمل

خلیج اردو
25 اکتوبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فرانس میں پیغمبر اسلام کے توہین پر مبنی خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائد کی علامت یہ ہےکہ وہ تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کرتا ہےجیسا کہ نیلسن منڈیلا نےکیا۔ یہ وقت ہےجب صدر میکرون دوریاں بڑھانے اور ایک خاص گروہ کو دیوار سے لگانے (جس سےبنیادپرستی کوسازگارماحول میسر آتا ہے) کی بجائے انکے زخموں پر مرہم رکھتے اور شدت پسندوں کو جگہ دینے سے انکار کرتے۔

پرائم منسٹر خان نے کہا ہے کہ اسلام اور رسول اکرم صل اللہ علیہ وسلم کیخلاف توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی حوصلہ افزائی کی۔ اسلام پر اپنے بلا سوچے سمجھے حملے سے صدر میکرون یورپ اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے ہیں اور انہیں مجروح کرنے کا سبب بنے ہیں۔

انہون نے کہا ہے کہ دنیا مزید تقسیم کی قطعاً محتاج ہے نہ ہی اسکی متحمل۔ جہالت پر مبنی عوامی جذبات مزید نفرت ابھارنے، اسلاموفوبیا میں اضافہ کرنے اور شدت پسندی کو ہوا دینے کی وجہ بنیں گے۔

Source : Twitter

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button