پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
سانحہ سیالکوٹ کے وقت سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے پر ملک عدنان کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہیں اس بہادری پر تمغی شجاعت سے نوازا جائے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر سری لنکن شہری پریانتھا دیاوادنا کو بچانے کی کوشش کی جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان کے صوبے سیالکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم نے ایک کمپنی کے منیجر سہری لنکن شہری کو توہین رسالت کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔
خبر سامنے آںے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین اب تک اس حوالے سے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button