متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریںعالمی خبریں

اب روسی ویکسین لگانے والے مسافر بھی سعودی عرب جا سکیں گے

خلیج اردو 5 دسمبر 2021
دبئی: سعودی حکومت نے روسی ویکسین سپوتنک لگانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔یکم جنوری سے روسی ویکسین لگانے والے مسافر سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔

 

اسپوتنک ویکسین بنانے والی روسی کمپنی نے سعودی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلے سے دنیا بھر میں اسپوتنک ویکسین لگانے والے مسلمان اب حج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب جا سکیں گے۔تاہم سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور 48 گھنٹے قرنطینہ میں لازمی گزارنے ہوں گے۔

 

سعودی عرب سمیت سو سے زائد ممالک نے سپوتنک لگانے والے مسافروں کو ملک میں آنے کی اجازت دی ہے جبکہ امریکہ سمیت پندرہ ممالک نے سپوتنک ویکسین کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button