پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے ۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان شہید ہو گئے۔

خلیج اردو
اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے ۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی ابتدائی کوشش کو
ناکام بنا دیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی، خودکش بم حملے بھی کئے گئے، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حملے میں مادر وطن کے پانچ بہادر جوان شہید ہو گئے۔

 

شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران، لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جوابی کارروائی کی اور تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

 

تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے
ہوئے شہید ہو گئے۔

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ہمارے بہادر
سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button