پاکستانی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے۔۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کو برقرار رکھنے،خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے۔۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی۔ انہیں موجودہ سیکورٹی ماحول، خطرے کے اسپیکٹرم، سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کو سراہا

 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔آرمی چیف جنرل سید عام منیر نے دورے اور فوج پر اعتماد بحال کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button