پاکستانی خبریں

شیخ رشید یا دیگر کسی رہنما کو گرفتار نہیں کیا، اسلام آباد پولیس کا ردعمل

خلیج اردو

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد میڈیا میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق خبروں پر اسلام آباد پولیس نے وضاحت جاری کردی۔

 

پولیس نے کسی بھی ممکنہ گرفتاریوں کی تردید کردی۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔

 

کیپٹل پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

 

 

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

 

کسی ممکنہ آُپریشن کی تردید کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔

اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button